پشاور :(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے صوابی جلسے سے مطمئن،نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے کہا صوابی میں ہونے والے جلسے سے مطمئن ہیں، کسی کو نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں ، سوشل میڈیا کا دور ہے سب نے دیکھا کتنے لوگ تھے، خیال تھا کسی نے فنڈز کی کمی کا کہا ہوگا، فنڈز کا رونا رونے والوں کو دکان کھولنی چاہیے ، کسی کو گاڑیاں پہلے دی ہیں نہ آئندہ دیں گے، سزا و جزا کا اختیار میرے پاس نہیں، آئندہ کیلئے ایسے لوگوں کا راستہ روکوں گا جو محنت نہیں کرتے۔
صوابی جلسے سے مطمئن،نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں: جنید اکبر

















