فیک نیوز کا مسئلہ تو ہے،پبلی کیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر تے ہوئے ریمارکس دئیے فیک نیوز کا پرابلم تو ہے،پبلی کیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟۔

جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔

پی ایف یو جے کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا پیکا کا قانون اتنی جلد بازی میں بنایا گیا شقوں کے نمبر بھی درست درج نہیں کئے گئے، قانون میں اس قدر غلطیاں ہیں درخواست دہندہ کی دو تعریفیں کر دی گئی ہیں،پیکا پر عمل ہو گیا تو پھر صحافی صرف موسم کا حال ہی بتا سکیں گے، عدالت سے استدعا ہے پیکا ترمیمی ایکٹ کو معطل کیا جائے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں ہم یہیں بیٹھے ہیں، آپ متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں، ابھی نوٹس کر رہے ہیں، پھر آئندہ سماعت پر دیکھیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے معاونت کیلئے طلب کر لیا،بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔