ٹیم کا دورہ پاکستان تکنیکی ،کوئی مشن نہیں بھیجا،آئی ایم ایف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کی تردید کردی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے نمائندے ماہر بینیجی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا موجودہ ٹیم کا دورہ صرف تکنیکی معاملات کے جائزے کےلئے ہے ،جائزہ مشن سے منسلک نہ کیا جائے،ٹیم کا مقصد پروگرام سے متعلقہ تکنیکی امور پر کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کے دیگر جائزے شیڈول میں شامل نہیں،ادھر ذرائع کے مطابق7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کا اقتصادی جائزہ مشن 20 فروری کے بعد پاکستان آئے گا۔