فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روک دیا گیا،عملے سے تلخ کلامی


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکدیا گیا۔

جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری کی جیل عملے کےساتھ کلامی ہوئی، فیصل چودھری نے اڈیالہ چوکی میں جیل انتظامیہ کےخلاف مقدمے کی درخواست دیتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، جیل عملے نے داخلی دروازے پر روکا ،اندر جانے نہیں دیا،احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں 2گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا گیا، جیل عملہ میرے اور ساتھ آئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا،ملزموں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔