پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے عمران کے خط نے شریف خاندان کی نیندیں حرام کردیں،نواز،مریم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
اپنے بیان میںبیرسٹر سیف نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر کہاخط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،شریف خاندان کی نیندیں حرام ہو گئیں، نواز،مریم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، خط متعلقہ حکام کو موصول ہونے سے پہلے ہی جعلی وزرا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا جعلی حکومت کے ہوش ایک خط لکھنے سے ہی اڑ گئے ، پتہ نہیں عمران خان کے رہا ہونے کے بعد کیا حالت ہوگی،عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔
عمران کے خط سے نواز،مریم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں:بیرسٹر سیف

















