عمران کا خط چارج شیٹ،جواب آنا تو دور رسید بھی نہیں آئےگی،عرفان صدیقی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے عمران خان کا آرمی چیف کو خط چارج شیٹ،جواب آنا تو دور رسید بھی نہیں آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہافوج دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنا خون بہا رہی ، جوان ،افسر شہید ہو رہے ہیں،موجودہ حالات میںخط لکھنا عوام و افواج کے درمیان کوئی خلیج حائل ہو گئی انتہائی افسوسناک ہے،خط ابھی تک دیکھا نہ پڑھا، پتہ نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور کب کس منڈیر پر اترے گا نہ جانے کون لوگ کہاں سے بیٹھ کر خط لکھتے اور بانی پی ٹی آئی اپنا قرار دے دیتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہانام نہاد خط بانی پی ٹی آئی کی شدید مایوسی ، پریشانی کا اظہار ہے، کبھی ایک دروازے پر دستک دیتے کبھی دوسرے پر، بانی پی ٹی آئی کبھی مذاکرات شروع کرتے ہیں اور کبھی وجہ بتائے بغیر کسی اور راستے پر چل پڑتے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس واحد راستہ سنجیدہ مذاکرات ہیں، بے مقصد خطوط نویسی سے پہلے کی طرح اب بھی کچھ نہیں ملے گا،عرفان صدیقی نے کہا 2023 میں بھی صدر علوی کے ذریعے خط آرمی چیف کو بھیجا گیا، بانی پی ٹی آئی کوخط کی رسید ملی نہ اب ملے گی۔