اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آبادہائیکورٹ میں آنے والے ججر کے بنچ فائنل،رجسٹرار آفس نے روسٹر جاری کر دیا۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ترمیم شدہ ہفتہ وار روسٹر جاری کرنے کی منظوری دےدی، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور رٹ برانچ کا تمام عملہ اتوار چھٹی کے دن بھی عدالت میں موجود رہا۔
رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بنچ 2 ڈکلیئر کر دیا گیا ،جسٹس محسن اختر کیانی بنچ3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے،سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بنچ9 اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس آصف کا بنچ12 ہوگا،ہائیکورٹ میں بینچ 2 سینئر ترین جج ہوتا ہے ،قبل ازیں جسٹس محسن اختر کیانی بنچ 2 میں تھے لیکن اب بنچ 3 ڈکلیئر کر دیا گیا، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو کا ڈویژن بنچ ہوگا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں آنے والے ججر کے بنچ فائنل



















