ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز چیلنج کر دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا،جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کر دی۔

سپریم کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پرجسٹس جمال مندو خیل کی سربراہی میں بنچ تشکیل دےدیا جسٹس علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں،6 رکنی لارجر بنچ27جنوری کو دن ایک بجے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرےگا۔