فریقین کاایک ہدف تھاعمران کو جیل میں رکھا جائے: فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے فریقین کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا عمران خان کو جیل میں رکھا جائے،پہلے ہی بتادیا تھا مذاکرات ختم ہوجائیں گے، حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا، پی ٹی آئی والے عمران خان کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہافرنٹ لائن میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار کے مزے لوٹتے نظر آرہے ہیں،دھرنا ہوگا اور نہ ہی کوئی احتجاج،خانہ پری اور ملک کا نام بدنام کرنے کےلئے بیرون ملک کچھ خطوط لکھ دیں گے، جب ٹرمپ کا ہوا اتر جائےگا توگرکر بھی مذاکرات کریں گے،گورنمنٹ چلتی رہے گی اور یہ ضمانتی بنتے رہیں گے، پی ٹی آئی ن لیگ حکومت کی ضمانتی ہے۔