اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنےوالا ملزم بنگلہ دیشی نکلا


ممبئی:(مشرق نیوز)اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم بنگلہ دیشی نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ،ڈکیتی کےلئے اداکار کے گھر داخل ہوا ، شناخت 30سالہ شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ،حملہ آور غیر قانونی طور پر 6 ماہ پہلے ممبئی آیا، ایک ہاوس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا تھا،وجے داس، بیجوئے داس اور الیاس وغیرہ جیسے متعدد ناموں کا استعمال کیا،سیف علی خان 2 سے 3 دن میں ڈسچارج ہو جائیں گے۔