عمران خان دوسرے کیلئے کھودے گڑھے میں خود جا گرے،مریم اورنگزیب


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے عدالتی فیصلہ دوسروں کےلئے کھودے گئے گڑھے میں خود گرنے کی مثال ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ ن لیگ نہیں عدالت نے دیا،حکومت ،پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،دوسروں پر الزامات ، بہتان اور چور چور کہنے والا مقام تک پہنچ گیا، عمران خان ملکی تاریخ میں پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ڈکیتی ڈالی،فیصلہ مکافات عمل ہے ،القادر یونیورسٹی کومثالی تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔