اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ ،2024 میں سیگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، کھاد اور فضائی ٹکٹ سمیت مختلف شعبوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف بی آر دستاویز کے مطابق حکومت نے 2024 میں 577 ارب جمع کئے،سیگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ ، کھاد پر ٹیکس ریونیو بڑھا،پٹرولیم ،دودھ، کریم، جوسز، سیرپ، الکوحل سے ٹیکس وصولی میں بھی اضافہ ہوگیا،56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی۔
اضافے سے سیگریٹس پر ڈیوٹی 237 ارب سے متجاوز کرگئی، سیمنٹ پرایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 77 ارب 71 کروڑ کی وصولی ہوئی،موٹر کاروں، بیوریجز میں استعمال ہونےوالے کیمیکل پر ٹیکس وصولی میں کمی ریکارڈکی گئی۔
حکومتی آمدن میں اضافہ، 207 ارب اضافی ٹیکس وصولی

















