190ملین پاﺅنڈ کیس ہائیکورٹ میں ختم ہو جائے گا،علیمہ خان
لاہور: (خبر نگار،کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے عدالتی فیصلے سے دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ،190ملین پاﺅنڈ کیس ہائی کورٹ میں ختم ہو جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے علیمہ خان نے کہاجتنے عدالتوں کے چکر لگالیے لا کی ڈگری دے دیں،بھائی کو سزا ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ اور 5اکتوبر کو جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمات میں علیمہ ، عظمیٰ خان و دیگر نامزد ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

















