ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی بیٹرز کافلاپ شو،سعود،رضوان نے ٹیم کی لاج رکھ لی
ملتان(ایم این پی)ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی بیٹرز کافلاپ شو،سعود،رضوان نے ٹیم کی لاج رکھ لی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے،رضوان 51،سعودی شکیل56رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ڈیبیو کرنیوالے ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 ، کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز پر چلتے بنے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز 3 ،گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔



















