حکومتی کمیٹی علی امین گنڈا پور کے مثبت کردار کی معترف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی کمیٹی گنڈا پور کے مثبت کردار کی معترف،مذاکرات کے تیسرے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس 28 جنوری کو ہوگا،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے حکومتی کمیٹی نے اتفاق نہیں کیا ،معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور کا اجلاس میں کردار مثبت رہا، حکومتی اراکین علی امین گنڈاپور کے مثبت کردار کے معترف نظر آئے،پیر کو پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔