اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر ،ممبر سندھ ،بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کامطالبہ کردیا۔
شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الگ الگ خطوط لکھ دئیے۔
شبلی فراز نے کہاسکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی،آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کولکھ خط میں بھی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ کیا
نئے چیف الیکشن کمشنر ،ممبر سندھ ،بلوچستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،پی ٹی آئی



















