اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا،نوٹس میں کہا گیا آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں ،نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے، 7 دن کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں ورنہ پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کے مشورے پر ایک 2ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا میڈیا کے دوستوں سے گزارش کی کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا،دونوں پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔
عمرا ن خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو ایک اور شوکاز نوٹس



















