جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5 گواہ طلب

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی،خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہوں کو طلب کرلیا ۔

اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی،کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی ،بیان ریکارڈ کرانے کےلئے استغاثہ کے 5 گواہ طلب کرلئے گئے۔