میلبرن: ( ) آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ۔
آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارونس لبوشین اور مچل مارش شامل ہیں۔
گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، سٹیو سمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ، 15 رکنی سکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی



















