کمیشن معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی

پشاور: ( )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہااحتجاج کا حق کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا تو احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔

خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ترسیلات زر میں اضافے کی خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب کا قرضہ لیا ہےبتانا پڑے گا، قرضے آئی پی پیز کے لیے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔