عمران،بشریٰ کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج

راولپنڈی(بیورورپورٹ) عمران،بشریٰ کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرکے سپیشل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، اڈیالہ روڈ پر پولیس کی پٹرولنگ بھی بڑھادی گئی۔

کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی احکامات جاری کر دیئے گئے۔