پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے ،صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں،حنیف عباسی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہابانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذاتی کو قومی مفاد پرترجیح دی، کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دے رہی ہیں،دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوجوان نسل ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کےلئے آگے بڑھے، عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے۔

حنیف عباسی نے کہامعیشت درست سمت گامزن ہے، سکیورٹی فورسز قیام امن کےلئے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اورمیزائل پروگرام عوام کا ہے وہی حفاظت کریں گے،ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔