لاہور:(سپیشل رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہونے کااعتراف کرلیا۔
تھنک فیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے کہا پاکستان غریب ملک ہے، لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں، 60 فیصد لوگوں کی آمدنی اتنی ہے ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے،پاکستان میں 2 ٹریلین کا ٹیکس گیپ ،40 لاکھ لوگوںکے گھروں میں ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے جو لوگ ٹیکس نیٹ پر پورے اترتے ہیں وہی ٹھیک طرح ٹیکس نہیں دے رہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا ٹیکس دینے اور ٹیکس لینے والے دونوں میں بہت مسائل ہیں، سسٹم کا ڈیزائن 5 فیصد لوگوں کےلئے بنایا گیاجو لوگ بتا رہے ہوتے ہیں سسٹم کیسے ٹھیک کرنا ہے وہی ٹیکس نہیں دے رہے ہوتے،رواںسال 13 ہزار 500 ارب ٹیکس لیں گے، پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہیں، ٹھیک کرنا چاہیے ایسا قانون لا رہے ہیں ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے تو کمائی سے خریداری مشکل ہو جائے گی، وفاق نے 2 وزارتیں اور کئی محکمے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،مستقبل میں بھرتی بھی نہیں ہو گی۔
چیئرمین ایف بی آر کاٹیکس ریٹ غلط ہونے کااعتراف



















