لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ایک جماعت 16 ،دوسری 12 سال سے صوبائی حکومت میں ہے، کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت ،ذاتیات کارڈز کھیلتے ہیں‘وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے نشتر برسادئیے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب میں کام ہورہا اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیںجو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کے ویژن اور لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف ،مریم نواز کی انتھک محنت سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئیں، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہامریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کےلئے نہیں بلکہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہےں اب جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیں گے،مریم نواز جانوروں کےساتھ سیاسی بونوں ،سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کےلئے مثال ہے، پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے، مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو سکالرشپ، گرین ٹریکٹر، لائیو سٹاک کارڈ دے رہی ہیں۔
2جماعتیں کئی سال سے حکومت میں،کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈز کھیلتے،عظمیٰ بخاری


















