راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ گئے، کوئی بات سننے کو تیار نہیں،کوئی راستہ نہیں بچا، اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہاسب کیسز سے بری ہو کر نکلوں گا ،القادر کیس ہائیکورٹ میں جائےگا تو ساری دنیا کو پتہ چلے گا کتنا بڑا مذاق ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ پورا پاکستان، سارا سوشل میڈیا اور تمام پاکستانی بھائی سب موجود ہیں۔
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی تک رسائی محدود ،ذاتی معالج کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا،ہر چیز کا فیصلہ اڈیالہ جیل سے ہی ہوگا اور ابھی بھی ہو رہا ہے ،عمران خان نے باہر آنا ہوا تو فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا،پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں ۔
کوئی راستہ نہیں بچا، اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے،عمران خان

















