مہنگائی بلند، ایک ہفتے میں 18 اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی بلند، ایک ہفتے میں 18 اشیا کے نرخ بڑھ گئے،وفاقی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردئیے ۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ،مہنگی ہونےوالی اشیا میںدال مونگ، کوکنگ آئل، چینی، گھی، بریڈ، لہسن، لکڑی سمیت دیگر شامل ہیں،10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ،23کے نرخ مستحکم رہے۔