پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات مثبت سمت گامزن،2025خوشخبریوں کاسال ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات مثبت سمت گامزن،کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، پاکستان نے کھیل کے میدان میں اچھی کامیابیاں حاصل کیں، 2025 خوشخبریوں اور سیاسی استحکام کا سال ہے، اڑان پاکستان پروگرام سے شاہین کی طرح ٹیک آف کرنا ہے، پاکستان ہے تو سب ہیں اب تو سیاسی مخالفین بھی معاشی استحکام کے معترف ہیں، سیاستدان آپس میں بات چیت اور مذاکرات کرتے رہیں گے، بات چیت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالیمار کرکٹ گراﺅنڈ میں میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عطا تارڑ نے کہاچیمپئنز ٹرافی بڑا ایونٹ ،پوری قوم خوش ہے،بھرپور میزبانی کریں گے،پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا،دنیا کے کئی ملکوں میں انٹرنیٹ میں تکنیکی مسائل آتے رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں نظام کافی بہتر ہے،بغیر ثبوت وی پی این پر پروپیگنڈا کیا گیا،پاکستان میں صارفین کو سستا ترین انٹرنیٹ مل رہا ہے،سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، مذاکرات ابھی تک مثبت انداز میں چل رہے ہیں،کسی کی کردار کشی نہیں ہونی چاہئے۔