راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکراتی کمیٹی ملنے نہ آئی،عمران خان بار بار پوچھتے رہے،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی سے منگل ملاقات کادن تھالیکن پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن اڈیالہ جیل نہ پہنچا ،جیل ذرائع کے مطابق عمران خان مذاکراتی کمیٹی کی آمد پرانتظامیہ سے بار بار پوچھتے رہے۔
وکیل فیصل چودھری نے کہایقین دہانیوں کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ نہیں کرائی جا رہی،حکومتی رویہ غیر سنجیدگی کا عکاس ہے، حکومت میں شامل کچھ شرپسند عناصر مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے عمران 6،بشری کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،بشریٰ کے وکیل کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کر لی گئی،عدالت نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔
مذاکراتی کمیٹی ملنے نہ آئی،عمران خان بار بار پوچھتے رہے

















