اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں 22 ہزار پاکستانیوں کے پاس دہری شہریت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے کہا ججز اور ارکان اسمبلی دہری شہریت نہیں رکھتے بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خرم نواز صدارت میں ہوا،اجلاس میں دہری شہریت کے معاہدے والے ممالک کے شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ دینے کی مجوزہ قانون سازی زیر بحث ہوئی،رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے دشہریت سے متعلق پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا دہری شہریت رکھنے والے کتنے پاکستانی ہیں؟ دہری شہریت ترک کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ کیا نادرا کے پاس ڈیٹا ہے کتنے افراد کی کن ممالک کے پاس دہری شہریت ہے؟ ،ماضی میں چیئرمین نیب کی ڈگری کی تصدیق کےلئے الخیر یونیورسٹی کے 45 ہزار طلبہ کی اسناد کی تصدیق کی گئی، کسی ایک شخص کو نوازنے کےلئے دہری شہریت کے معاملے کو کیسے ریلیکس کیا گیا؟ پچھلے سال ایک شخص کو دہری شہریت پر ریلیف دے کر اہم عہدہ دیا گیا، کن کن ممالک کےساتھ پاکستان کی شہریت کا معاہدہ ہے؟،نبیل گبول نے پاکستان کی شہریت ترک کرنے والوں کو پاسپورٹ دینے کی قانون سازی کی مخالفت کی اور کہا کسی ایک جماعت کے ایک شخص کو فائدہ دینے کےلئے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، کسی ایک شخص کو عہدہ دینے کےلئے شہریت یا پاسپورٹ دینے کی سخت مخالفت کرتا ہوں، آئندہ اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کو بلا کر اس بارے تفصیل لی جائے، جو لوگ باہر جا کر پاکستان کی نیشنیلٹی سرنڈر کرتے ہیں تو یہ ملک کی بے عزتی ہے،ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بل کی حمایت کی اور کہا بیرون ملک جا کر نیشنیلٹی سرنڈر کرنا ملک کی بے عزتی نہیں،جو شہری باہر جا کر پاکستان کےخلاف ہرزہ آرائی کر رہے ہیں تو ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے،دہری شہریت کے حوالے سے دوران اجلاس ہوشربا انکشاف ہوا 22 ہزار بیورو کریٹ دہری شہرت رکھتے ہیں،کمیٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے انکشاف کیا ا س وقت 22 ہزار بیوروکریٹ دہری شہریت رکھتے ہیں ، قومی اسمبلی کا ممبر، جج دہری شہریت نہیں لے سکتا لیکن بیوروکریٹ لے سکتے ہیں؟ بل میں یہ بھی شامل کیا جائے دہری شہریت والا کوئی بھی شخص بیوروکریٹ تعینات نہیں ہوسکتا،رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا یہ کہتے ہیں ہم سیاستدانوں کو اس لیے دہری شہریت نہیں دیتے کیونکہ ان کے پاس راز ہوتے ہیں، ہمارا راز کونسا راز ہے؟ فائلیں ساری بیوروکریٹس کے پاس ہوتی ہیں ان کے پاس زیادہ راز ہوتے ہیں،علاوہ زیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس قائمہ کمیٹی داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے منظور کر لیا،بل مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے پیش کیا، بل کے تحت ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بعد ریپ کے شکار بچوں کےلئے چائلڈ کورٹس کا قیام ہو گا،نوشین افتخار نے کہا بل کے تحت مجسٹریٹ زیادتی کا شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں لےگا، زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر کرنا لازم ہو گا،زرتاج گل نے کہا اس طرح کے قوانین پہلے سے موجود ہیں،آخر میں نمائندہ وزارت قانون جام اسلم نے بل کی مخالفت کی جبکہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے بل منظور کر لیا۔
قائمہ کمیٹی داخلہ، 22 ہزار بیورو کریٹس کے پاس دہری شہریت ہونے کا انکشاف، تفصیلات طلب



















