جنگ میں شدت، پیپلز پارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماوں کو اہم ہدایات جاری کردیں، ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماوں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دیتے ہوئے کہا آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی جائے،پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی رہنماوں کو گائیڈ لائنز دےدی ہیں، وفاق، پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہو گی، پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا تھا حکومتی پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے لہذا معاملے پر تنقید کی جائے،پی پی ذرائع نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور نقصان دہ ہے، حکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا اور پیپلزپارٹی کسی بھی برائی کا ملبہ خود پر گرنے نہیں دے گی،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مرکزی، صوبائی رہنماوں کو وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔