سعودیہ کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کےلئے آپریشن کی اجازت

کراچی:(بیورورپورٹ)سعودیہ کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کےلئے آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔

سعودی آدیل ائیرلائن فلائٹ آپریشن2فروری سے شروع کرے گی، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی ریاض ، جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی،آدیل ایئر کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائےگا۔