کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تنسیخ ہے:جام کمال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر تجارت جان کمال خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تنسیخ ہے،بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔