کوئٹہ:(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں دھماکہ ،4جاں بحق، ایس ایس پی سیریس کرائمز ونگ ذوہیب محسن سمیت 35سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔
کراچی سے تربت جانے والی بس کوریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا گیا،واقعہ علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل کے قریب پیش آیا،زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے بعد بس پر راکٹ بھی فائر کیے گئے، سکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے۔
دھماکے سے ایس ایس پی سیریس کرائمز ونگ زوہیب محسن سمیت 5 پولیس اہلکار اور ایس ایس پی کے 4 بچے بھی معمولی زخمی ہوگئے ، ایس ایس پی کی گاڑی قریب سے گزرنے والی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس و دکھ ہوا، معصوم افراد کو نشانہ بنانےوالے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں،سخت ایکشن ہوگا، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تربت میں دھماکہ،4افراد جاں بحق، 35سے زائد زخمی



















