کراچی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے توہین عدالت ہوتی ہے تو ہوجائے،پیرکو جناح ہسپتال کاسربراہ تعینات کردوں گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاجناح ہسپتال بغیر کسی سربراہ کے چل رہا ہے پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو خود ہی تعینات کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہوجاﺅنگا،کیس 2ماہ سے عدالت میں ہے،پیر کو مسئلہ حل نہ ہوا تو میں تقرری کردوں گا بے شک توہین عدالت ہوجائے۔
وزیراعلیٰ نے کہاسندھ میں گرین انیشیٹو کیلئے کوئی زمین نہیں دی گئی ،غیر آباد زمین کو آباد کرنے کے منصوبے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کریں گے، ہائی وے پر قبضوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔
توہین عدالت ہوجائے،جناح ہسپتال کاسربراہ تعینات کردونگا،وزیراعلیٰ سندھ



















