پاکستان میں بےروزگاری کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ

کراچی:(بیورورپورٹ) پاکستان میں بےروزگاری کی شرح،بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ،شرح میں ایک دہائی کے دوران تیزی سے اضافہ،ڈیڑھ سے بڑھ کر 7 فیصد تک جاپہنچی۔

پلاننگ کمیشن کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیاموجودہ ترقی کی شرح صحت،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے،پاکستان میں بےروزگاری کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہے ، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں خواتین روزگار میں بھی سب سے پیچھے ہے ،آبادی میں 46فیصدخواتین میں سے روزگار خواتین کی شرح 13برسوں کی سطح 22 فیصد پر منجمد ہے۔

رپورٹ کے مطابق بےروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے لیکن ملک کی آبادی میں ہرسال 50لاکھ افراد کا اضافہ رکاوٹ ہے،کنٹرول کیے بغیر غربت،صحت و تعلیمی سہولتوں کو بہتر کرنا مشکل ہے،نوجوانوں میں بےروزگاری کی شرح کو6فیصدکم کرناہو گا۔