پشاور:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کی سیاسی کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ نے قاضی انور کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ،قاضی انور اور مشعال یوسفزئی وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے،بشریٰ نے وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا،خیبر پختونخوا وکلا کے عہدےداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ سے کی گئی،سابق خاتون اول نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لائرز فورم کی قیادت نے فیصلوں میں بشریٰ کے کردار کو تسلیم کر لیا۔
بشریٰ نے سیکرٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی کو ہٹانے کے احکامات دئیے،علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، بشریٰ نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے لگائی،جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم کے پی کے کو بغیر شوکاز یا مشاورت کے ہٹایا گیا۔
بشریٰ کی سیاسی کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا ٹیمیں تبدیل

















