کے پی حکومت کی رٹ ختم،کچھ قوتیں کرم میں امن نہیں ہونے دینا چاہتی،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکے پی حکومت کی رٹ ختم،امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتی، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے، علی امین گنڈا پور کو 2 ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے، پی ٹی آئی کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، 12 سالوں میں کے پی کے عوام معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا،خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشت گردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، پی ٹی آئی نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔