مدارس رجسٹریشن پر قانون سازی کیلئے تعاون کرینگے، شہباز کی مولانا کو یقین دہانی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدارس رجسٹریشن پر صوبوں میں قانون سازی کےلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی۔

فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا،سربراہ جے یوآئی نے کہامدارس رجسٹریشن پرصوبوں میں قانون سازی کےلئے کردار ادا کریں۔

شہباز شریف نے حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاصوبوں میں قانون سازی کےلئے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا،دریں اثنافضل الرحمن نے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی فون کیا،پوتے کی شادی پر مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،نواز شریف نے نیک خواہشات کے اظہار پر فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔