عدالتیں کنٹرول ،عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی، فیصل چودھری


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم کے وکیل فیصل چودھری نے کہاہے خالد خورشید کی سزا سے پتہ چلتا عدالتیں کنٹرول ،عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہاتمام مقدمات سیاسی ہیں، ،القادر ٹرسٹ کا فیصلہ بھی پہلے فیصلوں جیسا ہوگا،بانی پی ٹی آئی ، پارٹی کےخلاف فسطائیت کا معاملہ چلے گا،بانی پی ٹی آئی نے کہا تحریک انصاف کا وقت آچکا ،خالد خورشید کی سزا سے نظر آرہا ہے عدالتیں کنٹرول ہورہی ہیں، سزا کی مذمت کرتے ہیں، ملک میں شہری و بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،عمران خان نے بتایابنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی،کارکنوں کی رہائی تک جیل میں رہوں گا۔

فیصل چودھری نے کہاپی ٹی آئی کو کریش کرتے ہوئے عدلیہ کا گلہ گھونٹ دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے بیان و تصاویر چلانے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے،طاقتور ادارہ سزائیں دے رہا ہے، میڈیا ، وکلا کی رسائی نہیں ،حکومت کے اندر ایک طبقہ مذاکراتی عمل آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتا،ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل درست نہیں،بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کا بہترین وقت ہے تاکہ ملکی سیاست میں حصہ لے سکیں۔