لاہور (کامرس رپورٹر) سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری سے ملاقات میں ملکی معیشت، تجارت اور سیاسی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے معیشت کی بہتری کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مسلسل کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ چیمبر کی کوششیں ملک میں تجارتی اور صنعتی ترقی کیلئے نہایت مو¿ثر ثابت ہو رہی ہیں۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے سابق گورنر کو تجارت، صنعت اور معیشت کے فروغ کیلئے چیمبر کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بلیغ الرحمان کو 31 جنوری سے 2 فروری تک ہونے والے ”لاہور شاپنگ فیسٹیول“کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی تاریخ میں یہ ایک یادگار ایونٹ ہوگا۔ بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر کی معاشی ترقی اور تجارتی فروغ کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام معیشت کی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ مستحکم ماحول ہی سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے اور طویل مدتی ترقی کی راہیں ہموار کرتا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد نے سابق گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی سی آئی کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور معاشی ترقی کیلئے موثر پالیسیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام کا ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے پالیسیوں میں استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم سیاسی ماحول سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہے۔نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے برآمدی منڈیوں کی تنوع اور زراعت، مینوفیکچرنگ، اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے نئی تجارتی مواقع تلاش کرنا اور عالمی مسابقت بڑھانے کے اقدامات اپنانا اہم ہے۔سابق گورنر پنجاب نے کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ایل سی سی آئی کی فعال کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے اور ایل سی سی آئی قیادت پر زور دیا کہ وہ پالیسی سازوں اور کاروباری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا، ٹیکس اصلاحات کو نافذ کرنا، اور پائیدار ترقی کو ترجیح دینا معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہیں۔
پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا نہایت اہم کردار ہے: میاں بلیغ الرحمن

















