اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے سفارتی تنہائی ختم ،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،بنگلہ دیش بچھڑا بھائی ہے، ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاپی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی واپسی و مجرموں کی رہائی غلط فیصلہ تھا، دہشتگردی ناسورہے،کس نے چائے کے پیالے پر بارڈرز کھلوائیں اوردہشتگردوںکو آزاد کیا،وزیراعظم نے اڑان پاکستان روڈ میپ قوم کے سامنے رکھا،مہنگائی 4فیصد سے نیچے آگئی،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،روپے میں بھی استحکام ہے،ہرہفتے آنے والا مہنگائی کا طوفان رک گیا،وزیراعظم بجلی ریلیف کیلئے مزید کام میں لگے ہوئے ہیں،چشمہ فائیو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہاوزارت خارجہ تمام سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے ،کھل کر اسرائیل کی مذمت کی گئی ، کشمیر کے معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، وزیراعظم نے وفاق 200 یونٹ اور پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک کا ریلیف دیا، مستقبل میں قوم کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















