معاشی اشارئیے بہتری کی طرف جارہے ہیں‘ گورنر پنجاب

لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے آگے بڑھنے کےلئے سکل ڈویلپمنٹ بہت ضروری ہے، دنیا میں صرف وہی اقوام ترقی کر سکتی ہیں جو اپنے افرادی وسائل کو ہنر مند بنائیں اور جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالیں،پاکستانی نوجوان پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،اتحادی حکومت میں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میںسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہاسزا اور جزا کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، اوورسیز پاکستانی بہت اہمیت رکھتے ہیں ،ہر ایک ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔