اسلام آباد:(بیورورپورٹ)2024 کے دوران سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، خوارج سمیت 925 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا۔
مجموعی طور پر سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے دہشتگردوں ،سہولت کاروں کےخلاف 59,775 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے،925 کو واصل جہنم ،سینکڑوں گرفتار کیے گئے،5برس میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا ، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو دشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے ، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملیں،کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔
2024 میں فورسز کی کامیاب کارروائیاں، خوارج سمیت 925 دہشتگردجہنم واصل



















