لاہور ،اسلام آباد:(خبر نگار،بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پہلے غلامی نامنظور اب امریکہ مجھے بچاﺅ،تاریخ ہے عمرا ن خان کسی کےساتھ مخلص نہیں،عدلیہ نے عدل کو خراب کیا ،وارثان معافی مانگیں،سیاستدانوں کو اپنی عزت آبرو کا خیال رکھنا چاہیے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات کا مخالف نہیں ،10، 15برس کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں ن لیگ نے بات چیت میں ہمیشہ پہل دکھائی،مذاکرات ضرور کریں لیکن خیال رکھیں کہیں رل نہ جائیں،استعمال نہ ہوجائیں، میری دعا ہے حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات کامیاب ہوں،اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہمیشہ مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں تاہم کسی پیشکش کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
وزیردفاع نے کہا سمجھ میں نہیں آتا پچھلے 15دن میں کون سا تعویز نکل آیا اب مذاکرات ہو رہے ہیں، مجھے بتایا جائے ایسا کیا ہوا جو مذاکرات پر تیار ہوئے؟،بات چیت میں تمام پاور سیکٹرز کو شامل کیا جائے، پیپلز پارٹی کے ساتھ دست و گریباں رہے، کھڑاک بھی ہو جاتا ہے لیکن میثاق جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاافغان جہاد کیلئے مفت میں چاچے ، مامے بنے،جہاد کی قیمت ادا کر رہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے دور میں 40ہزار بندے پاکستان آئے جس ملک میں ایسی عدلیہ ہو اور ملک 75سال بچ جائے شکر ادا کریں۔
قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاو¿ کےخلاف پاکستان کے پرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے،برطانیہ، فرانس اور امریکہ میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے فوری کارروائی کی جاتی ہے،9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا،پاکستان میں استحکام اور انصاف کےلئے فوری و فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔
مذاکرات ضرور کریں، وارننگ دے رہا ہوں استعمال نہ ہوجائیں،خواجہ آصف

















