اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہے سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے، نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے،جوڈیشل سلک روٹ میں ممالک کو منسلک کیا جائے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہمارے ہاں جرگے و صلح کی روایات موجود ہیں، جنوبی ایشیائی ممالک و چینی عدلیہ کو بھی آپس میں بات کرنے کی ضرورت ہے،سی پیک بی آر آئی علاقائی کنٹیویٹی ہے،بلٹ اینڈ روڈز انیشیٹیو اور سی پیک تنازعات کا متبادل ثالثی نظام ہونا چاہیے، متبادل ثالثی نظام کےلئے قانون سازی بھی درکار ہے۔
سینئر جج سپریم کورٹ نے کہا پاکستان کے 138 اضلاع میں اے ڈی آر کا نظام قائم ہو،نظام انصاف میں سی پیک کمرشل کورٹس ہونی چاہئیں، ہمیں اورساوتھ ایشیا کی عدلیہ کو متبادل ثالثی کے نظام پرسیکھنے کی ضرورت ہے۔
سی پیک فلیگ شپ منصوبہ، نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے،جسٹس منصورعلی شاہ



















