عوام کو جوابدہ،مشکلات نئی نہیں، ملک کو مسائل سے نکالیں گے،صدر مملکت

گڑھی خدابخش :(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے عوام کو جوابدہ،مشکلات نئی نہیں، ملک کو مسائل سے نکالیں گے،آپ سے بھی کہتا ہوں کوئی پروا کرنے کی ضرورت نہیں، سب کو میں دیکھ لوں گا۔

گڑھی خدابخش میں بےنظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ،پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے اگرمیں دوبارہ صدر ہوں تو آپ ،بےنظیر کی دعائیں اور پارٹی کی طاقت ہے، ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ واپس کرایااب عدالتی قتل ہی رہےگا،وفا دھرتی ،وفاق سے ہے،ہر کام میںعوام کوجواب دہ ہوں گے۔

صدر نے کہاپاکستان کو بچانا ہے،آپ کو خوشخبریاں دیں گے یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہر چیز کو سنبھالیں گے اور ٹھیک رکھیں گے،آپ کا پانی کہیں جائے گانہ گیس ،سب کو حق ملے گا،قبل ازیںآصف زرداری نے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر شہید کے مزارپرحاضری دی ،پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔