اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام غلطی سے کنٹرول لسٹ میں آنے پر پاسپورٹ آفس نے معافی مانگ لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،نمائندہ پاسپورٹ آفس نے کہا شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا،کلیئر کردیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں،جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دئیے اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
شعیب شاہین کا نام غلطی سے کنٹرول لسٹ میں آگیا ، پاسپورٹ آفس کی معافی

















