اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بشریٰ کی 4مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ،توشہ خانہ ٹو کیس بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا،26 نومبر احتجاج پر بشریٰ کےخلاف درج مقدمات پر ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی اور50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
دوسری جانب راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس پرسماعت کی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،سابق خاتون اول بشری بھی وکیل ارشد تبریز کے ہمراہ پیش ہوئیں،وکلا کی عدم موجودگی پر پراسیکیوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا ،عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 30دسمبر تک ملتوی کر دی۔
بشریٰ کی 4مقدمات میں عبوری ضمانت ،توشہ خانہ ٹو کیس بغیر کارروائی ملتوی

















