راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا ہے حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی لیکن ترقی نہیں ہوئی۔
دریں اثنا علیمہ خان کے ذریعے اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاافغانستان میں ایئرفورس کی بمباری پر دکھ ہوا، کارروائی سے انتشار پھیلے گا، مجھے بہت دکھ ہے افغانستان میں بےگناہ جانیں ضائع گئیں اگر پاکستان کے بارڈر پر امن خراب ہوا تو براہ راست اثر ملکی معیشت پر ہوگا،خفیہ ادارے سیاسی انجینئرنگ میں لگے رہیں گے تو بارڈرز کا کون تحفظ کرے گا۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بےگناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہاوس اریسٹ میں نہیں جاوں گا، سب قیدیوں کو رہا کریں اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں،ملکی معیشت کےلئے 3چیزیں درکار ہیں، قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام و امن ملکی معیشت کے استحکام کےلئے ضروری ہیں۔
معیشت کو سنبھال لیا گیا ،افغانستان میں بمباری سے انتشار پھیلے گا،عمران



















