ریاستی مفادات پر تمام فریقین میں اتفاق رائے ناگزیر ہے، رانا ثنا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے ریاستی مفادات پر تمام فریقین میں اتفاق رائے ضروری ہے،انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے،ہر بات مانی اور منوائی نہیں جاسکتی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا جس میں دونوں فریقین کیلئے آسانی ہو اگر وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو کیا بات وزیراعظم سے ہو سکتی ہے؟ جب پی ٹی آئی والے بلیک اینڈ وائٹ آئیں گے تو ہم بھی لکھ دیں گے،پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہو گا۔